Breaking News
Home / اہم خبریں / وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بلاول بھٹو کو بڑی مشکل میں‌ڈال دیا ، سوال ہی ایسا پوچھ لیا کہ بلاول جواب نہ دے سکیں

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بلاول بھٹو کو بڑی مشکل میں‌ڈال دیا ، سوال ہی ایسا پوچھ لیا کہ بلاول جواب نہ دے سکیں

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو سے پوچھیں کہ ان کے والد نے کرپشن کی ہے یا نہیں ؟ تو وہ جواب نہیں دیں گے ۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے لیکن سب کیلئے نہیں ہونا چاہیے ، احتساب ہمارے منشور کا حصہ ہے ۔ نواز شریف پرویز مشرف سے ڈیل کرکے بیرون ملک گئے ، آصف زرداری نے بھی این آراو کیا تھا ۔ بلاول سے پوچھیں کہ والد نے کرپشن کی ہے یا نہیں ؟ تو وہ جواب نہیں دیں گے ۔ زرداری اور نواز فیملی قسم نہیں اٹھا سکتی کہ انہوں نے کرپشن نہیں کی ۔
فواد چوہدری نے نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر مقدمہ مضحکہ خیز اور توہین آمیز ہے نیب کو مقدمہ واپس لے کر عمران خان سے معافی مانگنی چاہیے ۔ منصوبوں کے افتتاح کیلئے عمران خان نے ہیلی کاپٹر استعمال کیا ۔ عمران خان پر مقدمات توازن کیلئے بنائے گئے ہیں لیکن وہ مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں ، ان کے خلاف کیس میں جان نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے کرپشن کے مقدمات پر ہاتھ ڈالا تو حکومت نے انہیں سراہا ۔ پی ٹی آئی حکومت پر اب تک کرپشن کا ایک بھی سکینڈل نہیں آیا کیونکہ نہ عمران خان خود کرپشن کریں گے اور نہ کرپشن کرنے دیں گے ۔
The post وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بلاول بھٹو کو بڑی مشکل میں‌ڈال دیا ، سوال ہی ایسا پوچھ لیا کہ بلاول جواب نہ دے سکیں appeared first on Urdu News.