Breaking News
Home / اہم خبریں / نواز شریف کے اپنے معالج نے انھیں صحت مند قرار دیدیا ، ان کو جیل میں ہریسہ ، نہاری اور سری پائے سب کچھ مہیا کیا جا رہا ہے ، وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

نواز شریف کے اپنے معالج نے انھیں صحت مند قرار دیدیا ، ان کو جیل میں ہریسہ ، نہاری اور سری پائے سب کچھ مہیا کیا جا رہا ہے ، وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اپنے قومی مجرم نواز شریف کا مکمل خیال رکھے گی ، ان کو جیل میں سری پائے سے لیکر ہریسہ ، نہاریوں سمیت سب کچھ مہیا کیا جارہا ہے اور خاندان سے ملاقاتیں کروائی جارہی ہیں ۔ ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن کی جو ” لقمان ایسوسی ایشن “ بنی ہوئی ہے تحریک انصاف اس کے مقابل تنہا کھڑی ہے اور انشا اللہ کامیا ب ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی میں پاکستان کے تمام اداروں کو اخلاقیات کے مطابق چلنا پڑے گا ۔
مریم نواز کے ٹوئٹ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ دوروز قبل مریم نواز اپنے خاندان کے ساتھ نواز شریف سے ملیں اور چالیس سال پرانا اپنا معالج بھی ساتھ لیکر آئیں جس نے نواز شریف کا معائنہ کیا او ر ان کو صحت مند قرار دیا ، کوٹ لکھپت جیل کے ڈاکٹر نے بھی نوازشریف کا چیک اپ کیا ہے اور وہ بالکل ٹھیک اورہٹے کٹے ہیں ، نواز شریف نے چالیس سال تک عوام کا خون چوسا اور ان کے چہرے پر جو لالیاں آئی ہوئی ہیں ، وہ جاتا جاتے جائیں گی ، یہ میں اس لئے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کی سب سے بڑا عدالت نے ان کوچور ، ڈاکو ، بدیانت اور خائن کہا ہوا ہے اور میں سپریم کورٹ کے حوالے سے یہ بات کہہ سکتا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا حق ہے کہ وہ ہمارے اوپر تنقید کریں ، وہ کوٹ لکھپت جیل اور جاتی عمرہ میں میر ی تصویرں جلائی جا رہی ہیں ، ادارے اور ریاستیں جس طرح اپنی کھیلوں ، چیزوں اوراداروں کا خیال کرتی ہیں ، اسی طرح حکومت پاکستان بھی اپنے قومی مجرم نواز شریف کا مکمل خیال رکھے گی ، ان کو جیل میں سری پائے سے لیکر ہریسہ ، نہاریوں سمیت سب کچھ مہیا کیا جارہا ہے اور خاندان سے ملاقاتیں کروائی جارہی ہیں ، اس لئے غم کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
The post نواز شریف کے اپنے معالج نے انھیں صحت مند قرار دیدیا ، ان کو جیل میں ہریسہ ، نہاری اور سری پائے سب کچھ مہیا کیا جا رہا ہے ، وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان appeared first on Urdu News.