Breaking News
Home / اہم خبریں / ” کیا آپ بھی سوٹے لگاتی ہیں؟؟” نوازشریف کی نیب عدالت پیشی کے موقع پر سیگریٹ پیتے ہوئے دیکھ لیا گیا سوشل میڈیا پر کہرام مچ گیا

” کیا آپ بھی سوٹے لگاتی ہیں؟؟” نوازشریف کی نیب عدالت پیشی کے موقع پر سیگریٹ پیتے ہوئے دیکھ لیا گیا سوشل میڈیا پر کہرام مچ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی معاشرے میں خواتین کو سیگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھ لیا جانا کسی خبر سے کم نہیں ہوتا ۔ اس کی اہم وجہ ہمارے معاشرے میں اس چیز کو معیوب سمجھا جانا ہے۔ لیکن جب معروف شخصیات کو ایسی حرکات کا ارتکاب کرتے ہوئے دیکھ لیا جائے تو بھونچال ہی مچ جاتا ہے۔پیپلزپارٹی رہنما شیریں رحمان اور اداکارہ ماہرہ خان کو اس سے قبل سیگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھا گیا’
تو خبریں میڈیا پر گردش کرتی رہیں تاہم آج اس بارے میں ایک نئی ہی خبر آئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنما مسرت زیب کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی دکھائی دی ہے جس میں انھیں سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی نیب عدالت پیشی کے موقع پر سیگریٹ پیتے ہوئے دیکھا گیاہے’
عدنان علی نامی فیس بک صارف نے نوا زشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ویٹنگ روم میں ن لیگی سینیٹر سلیم ضیا کیساتھ بیٹھے ہوئے مبینہ طور پر مسرت زیب کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’دم مارو دم , مٹ جائے غم , لیگی خاتون رہنما مسرت زیب نوازشریف کی پیشی پر احتساب عدالت میں سگریٹ کے کش لگاتے ہوئے‘‘
The post ” کیا آپ بھی سوٹے لگاتی ہیں؟؟” نوازشریف کی نیب عدالت پیشی کے موقع پر سیگریٹ پیتے ہوئے دیکھ لیا گیا سوشل میڈیا پر کہرام مچ گیا appeared first on Urdu News.