Breaking News
Home / اہم خبریں / نماز جنازہ پڑھنے سے پورے گائوںکا نکاح ٹوٹ گیا یہ واقعہ آج پاکستان کے کس شہر میں پیش آیا ، جان کر کروڑوں لوگ چونک جائیں گے

نماز جنازہ پڑھنے سے پورے گائوںکا نکاح ٹوٹ گیا یہ واقعہ آج پاکستان کے کس شہر میں پیش آیا ، جان کر کروڑوں لوگ چونک جائیں گے

چنیوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے شہر چنیوٹ میں ایک گائوں کے 40جوڑوں کا نکاح دوبارہ پڑھا دیا گیا ۔ ایک موقر قومی اخبار روزنامہ جنگ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تھانہ رجوعہ کے علاقہ چک نمبر 136 رجوکہ میں زرینہ بی بی نامی خاتون کا انتقال ہوا تو وہاں کے مولوی خالد نے اس کا جنازہ پڑھانے سے انکار کر دیا جس پر اس کے اہل خانہ ملحقہ گائوں چک نمبر 136 کے مولوی کاشف شاہ کو بلوا کر لائے اور اس کا جنازہ پڑھایا۔
جس پرعلاقہ میں موجود مولوی خالد نے مسجد میں اعلان کردیا کہ جس جس نے زرینہ کا جنازہ پڑھا ہے اس کا نکاح ٹوٹ گیا اوراپنے گائوں کے چالیس جوڑوں کے دوبارہ نکاح پڑھائے۔ خبر مقامی پولیس تک پہنچی تو انہوں نے نقص امن کے تحت مولوی سمیت دس افراد کو گرفتار کر لیا اور علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا جہاں علاقہ مجسٹریٹ نے ضمانت پر تمام لوگوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
The post نماز جنازہ پڑھنے سے پورے گائوںکا نکاح ٹوٹ گیا یہ واقعہ آج پاکستان کے کس شہر میں پیش آیا ، جان کر کروڑوں لوگ چونک جائیں گے appeared first on Urdu News.