Breaking News
Home / اہم خبریں / شرم نہ حیا،وزیراطلاعات کے گھرماہانہ کن لوگوں کااجلاس ہوتاہے ،لیگی رہنما مشاہداللہ نے شرمناک الزام عائدکردیا

شرم نہ حیا،وزیراطلاعات کے گھرماہانہ کن لوگوں کااجلاس ہوتاہے ،لیگی رہنما مشاہداللہ نے شرمناک الزام عائدکردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اجلاس سے شروع ہونے والی لفظی جنگ ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے گھر ماہانہ کن لوگوں کا اجلاس ہوتا ہے؟ لیگی رہنماء مشاہد اللہ خان نے سینیٹ میں وفاقی وزیر پر ایک اور شرمناک الزام عائد کر دیاتفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاہے
کہ اس سے پہلے ایسا کبھی دیکھنے میں نہیں آیا کہ بھکاری پہلے اعلان کرے اور پھر مانگنے جائے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں ’’ دے جا سخیاں ‘‘ کی صدائیں لگائی جاتی رہیں۔ مشاہد اللہ خان فواد چوہدری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ فواد چوہدری چور ہیں اور نہ ہی ڈاکو، جہلم سے جب انکے بارے میں پتہ کروایا تو معلوم ہوا کہ جہلم کے جتنے بدمعاش اور جیب تراش ہیں ان سب کا ماہانہ اجلاس فواد چوہدری کے گھر پر منعقد کیا جاتا ہے۔
اور وہ ان سے اپنا حصہ لیتے ہیں ‘‘۔ مشاہد اللہ کی گفتگو سنتے ہی حکومتی بنچوں کی جانب سے خوب شور شرابہ کیا گیا جس پر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ’’ انکی شکلیں دیکھیں، یہ مجھے سمجھائیں گے کیونکہ حکومت خود کو بہت عقلمند سمجھتی ہے ‘‘۔ مشاہد اللہ خان نے حکومتی ارکان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’ جب میں کوکین کی بات کرتا ہوں تو یہ لوگ بہت لطف اندوز ہوتے ہیں اور پھر سوچتے ہیں کہ آج رات گھر جا کر واردات ڈالیں گے۔
The post شرم نہ حیا،وزیراطلاعات کے گھرماہانہ کن لوگوں کااجلاس ہوتاہے ،لیگی رہنما مشاہداللہ نے شرمناک الزام عائدکردیا appeared first on Urdu News.