Breaking News
Home / اہم خبریں / تحریک انصاف کے رہنما سے شدید لڑائی مسلم لیگ (ن) کے خرم دستگیر نے ایسا کام کر ڈالا کہ اینکر مہر عباسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

تحریک انصاف کے رہنما سے شدید لڑائی مسلم لیگ (ن) کے خرم دستگیر نے ایسا کام کر ڈالا کہ اینکر مہر عباسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خرم دستگیر خان نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران تحریک انصاف کے رہنما سے تلخ کلامی کے بعد پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران سابق وزیردفاع خرم دستگیر پاکستان تحریک انصاف خصوصاً عثمان بزدار کی پنجاب حکومت کی کاکرکردگی پر تنقید کر رہے تھے کہ وہ کوئی بھی کارکردگی نہیں دکھا پا رہے ۔
عوام ان کی کارکردگی سے مایوس ہوچکے ہیں ۔ جس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے انکشاف کیا کہ انجینئر خرم دستگیر نے سرکاری زمین پر ایک پٹرول پمپ بنایا ہوا تھا جسے ان کی اپنی حکومت کے دور میں تو کیا پیپلزپارٹی کی حکومت کے دور میں بھی کسی نے ہاتھ نہیں لگا یا لیکن ہم نے اسے اٹھا کر باہر مارا۔یہ سننا تھا کہ خرم دستگیر آپے سے باہر ہو گئے اور اسے ذاتیات پر حملہ قرار دے دیا ۔ اس پر اینکر مہر عباسی نے کہا کہ آپ پروگرام میں شریک ہیں ۔ اپنے اوپر عائد کیے گئے اس الزام کا جواب دے سکتے ہیں۔ تاہم وہ پروگرام چھوڑ کر روانہ ہو گئے۔
The post تحریک انصاف کے رہنما سے شدید لڑائی مسلم لیگ (ن) کے خرم دستگیر نے ایسا کام کر ڈالا کہ اینکر مہر عباسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں appeared first on Urdu News.