Breaking News
Home / اہم خبریں / اسلام آباد سے لاپتہ کے پی پولیس کے ایس پی محمد طاہر داوڑ کو قتل کردیا گیا ، تشدد زدہ لاش افغانستان سے برآمد

اسلام آباد سے لاپتہ کے پی پولیس کے ایس پی محمد طاہر داوڑ کو قتل کردیا گیا ، تشدد زدہ لاش افغانستان سے برآمد

اسلام آباد سے لاپتہ کے پی کے پولیس کے ایس پی محمد طاہر داوڑ کو افغانستان میں قتل کردیا گیا ہے ، ان کی تشدد زدہ لاش افغان صوبے ننگر ہار سے برآمد ہوئی ہے ۔ ایک نجی نیوز چینل کے مطابق کے پی کے پولیس کے ایس پی محمد طاہر خان داوڑ 27 اکتوبر کو اسلام آباد کے ایف 10 سیکٹر میں واک کرتے ہوئے غائب ہوگئے تھے اور اس کے بعد ان کی کچھ خبر نہ ملی تھی لیکن اب افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں ان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
لاش کے پاس ایک تحریر بھی پائی گئی ہے جس میں ان کے قتل کرنیوالے کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ کس بنا پر ایس پی محمد طاہر خان داوڑ کوقتل کیا گیا ۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں تعینات ایس پی طاہر خان داوڑاہل خانہ کے مطابق چھٹیوں پر تھے اور وہ ذاتی کام کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچے جس کے بعد ان سے اچانک موبائل فون پر رابطہ ہونا بند ہوا جس کے بعد اہلیہ نے محکمہ پولیس کو اطلاع دی ۔
آئی جی کے پی کے خیبرپختونخواہ صلاح الدین محسود نے طاہر خان داوڑ کی گمشدگی پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد پولیس سمیت دیگر اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں ، معاملے کا تمام پہلووں کو مدنظر رکھتے ہوئے جائزہ لے رہے ہیں ۔ اس کے بعد طاہر داوڑ کے بھائی نے اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں ان کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایس پی طاہر خان داوڑ پشاور سیکٹر جی 10 سے اغوا ہوئے جس کے بعد ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ۔
The post اسلام آباد سے لاپتہ کے پی پولیس کے ایس پی محمد طاہر داوڑ کو قتل کردیا گیا ، تشدد زدہ لاش افغانستان سے برآمد appeared first on Urdu News.