لاک ڈاؤن کے باعث پیدل سفر کرنے پر مجبود خاتون نے راستے میں ہی بچے کو جنم دے دیا

نئی دہلی: لاک ڈاؤن کے باعث دور دراز علاقوں سے مزدوری کرنے کے لیے آئے غریب افراد بڑے شہروں میں پھنس کر رہ گئے ہیں اور آمد و رفت نہ ہونے کی وجہ سے واپس اپنے گاؤں پیدل جانے پر مجبور ہیں۔

بھارت میں لاک ڈاؤن کے باعث ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے اپنے گھر والوں کے ہمراہ شہر سے گاؤں پیدل جانے والی حاملہ خاتون نے راستے میں ہی بچے کو جنم دیدیا اور تھوڑی دیر آرام کرنے کے بعد دوبارہ پیدل چلنا پڑا کیوں کہ خاندان کو 160 کلومیٹر دور اپنے گاؤں جانا تھا۔

6 افراد پر مشتمل ایک خاندان بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناسک سے اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ اسی دوران بیوی کو درد ہوا اور اس نے راستے ہی میں بچے کو جنم دیدیا۔ ماں اور بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن ان کی مشکلات ابھی ختم نہیں ہوئیں۔

بچے کو جنم دینے کے بعد خاتون نے صرف دو گھنٹے آرام کیا اور پھر دوبارہ اپنا سفر پیدل ہی طے کرنا شروع کردیا کیوں کہ ان کی منزل اب بھی 160 کلو میٹر دور تھی۔ ان کا سربراہ لاک ڈاؤن کے باعث کام نہ ہونے کی وجہ سے بیروزگار ہوگیا تھا اور کھانے تک کو پیسے نہ تھے۔ اسی لیے وہ واپس گاؤں جا رہے تھے