پنجاب میں عید کے دنوں میں ایک ہفتے کی چھٹیاں

لاہور: پنجاب حکومت عید الفطر کے موقع پر سرکاری ملازمین کے لئے ایک ہفتے کی چھٹیوں پر غور کررہی ہے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا ہے جس میں وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر صنعت اسلم اقبال اور دیگر اہم وزرا و سرکاری حکام نے شرکت کی

اجلاس میں صوبائی محکموں کے ملازمین کے لیے عید الفطر کے موقع پر ایک ہفتے کی چھٹیوں کی تجویز پر غور کیا گیا، 25 مئی بروز پیر سے 31 مئی اتوار تک چھٹیاں ہوں گی۔ وزیراعلی پنجاب کی باضابطہ منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔ دوسری جانب عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ اور پارکس بند رکھنے کی تجویز بھی غور کیا جا رہا ہے