شین واٹسن نے پی ایس ایل کے بارے میں بڑا دعوی کر دیا

اسلام آباد: آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر بیٹسمین شین واٹسن نے پاکستان سپر لیگ کو اپنے ملک میں کھیلی جانے والی بگ بیش سے زیادہ بہتر قرار دے دیا ہے۔

شین واٹسن نے اپنے ایک بلاگ میں لکھاکہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل آسٹریلیا میں کھیلے جانے والی بگ بیش سے بہتر ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل اور انڈین لیگ میں کرکٹ کی کوالٹی پر سب سے زیادہ توجہ دی جاتی ہے، وہ جانتے ہیں کہ اگر ایونٹ کا معیار اچھا ہوا تو وہ لمبے عرصے چلے گا اور کمرشل ویلیو میں بھی اضافہ ہوگا، ان دونوں ایونٹس میں کرکٹ کے معیار پر بہت زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔

جبکہ بگ بیش میں کرکٹ کی کوالٹی کو ترجیحات میں شامل نہیں کیا جاتا بلکہ اس میں انٹرٹینمنٹ پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کے سابق کرکٹر کا عمر اکمل کے متعلق بڑا دعوی