پولیس والے کی بہن سے دوستی کرنا مہنگا پڑ گیا، پولیس والے نے نوجوان کو قتل کر دیا

کراچی میں موبائل فون کی دوستی ایک اورجان لے گئی، بہن سے دوستی کرنے پر پولیس اہلکارنے اپنے 2بھائیوں کے ساتھ مل کرنوجوان کوقتل کردیا

ڈیفنس پولیس نےقتل میں ملوث پولیس اہلکاروسیم اور2بھائیوں کوگرفتارکرلیا ہے، پولیس نے بتایا کہ تینوں ملزموں نے گزشتہ روز مقتول عمران کواغواکیا تھا اور تشدد کے بعدقتل کرکے ملزمان نےلاش پھینک دی تھی،ملزموں کی نشاندہی پرمقتول عمران کی لاش ڈھونڈ لی گئی،

یہ بھی پڑھیں: فیس بک اکاؤنٹ بنانے پر بھائی نے چھوٹی بہن کو قتل کر دیا

پولیس کے مطابق مقتول عمران کی ملزمان کی بہن سے 8سال پرانی دوستی تھی، مقتول عمران تین بچوں کا باپ تھا اور ہیئر ڈریسر کا کام کرتا تھا،عمران کے اغوا کا مقدمہ ڈیفنس کے پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا جبکہ گرفتارپولیس اہلکاروسیم کورنگی تھانےمیں تعینات تھا

یہ بھی پڑھیں: بچوں کی لڑائی میں بڑے شریک، 8 افراد جاں بحق