چین میں موجود طلبہ کےلیے سستی فضائی ٹکٹ دینے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے چین میں موجود پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے انہیں سستی قیمت پر فضائی ٹکٹس دینے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا کے مطابق وزارت اوورسیز پاکستانی نے قومی ایئرلائن پی آئی اے اور وزارت خارجہ کے تعاون سے چین میں موجود پاکستانی طلبہ کی واپسی کے لیے حکمت عملی ترتیب دی۔

چین کے شہر ووہان میں موجود طلبہ کی واپسی کے لیے 18 مئی کو حکومت پی آئی اے کی خصوصی پرواز بھی چلائے گی، وطن واپسی آنے والے طلبہ سے ٹکٹ کی قیمت پچاس ہزار روپے وصول کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چائنہ کے شہر ووہان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کا فیصلہ کر لیا گیا

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ چین میں موجود 300طلبہ کو وطن واپس لایاجائےگا، معاونِ خصوصی نے اس بات کا اعلان طلبہ کے والدین سے ملاقات کے بعد کیا اور انہیں حکومتی سہولتوں کے حوالے سے اعتماد میں بھی لیا۔ جس پر انہوں نے حکومتی اقدامات کا بھرپور خیر مقدم بھی کیا۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ووہان میں موجود طلبہ نے سب سے زیادہ مشکل وقت برداشت کیا، 6ماہ میں طلبہ اور والدین نے بہت زیادہ تکالیف برداشت کیں، مشکل وقت میں والدین کیساتھ رابطے میں رہے ہیں، کم قیمت ٹکٹ سے طلبہ اور والدین کی حوصلہ افزائی ہوگی