تفتان بارڈر کھول دیا گیا

تفتان : پاکستان نے ایران کے ساتھ پاسپورٹ گیٹ اور دوستانہ گیٹ کو کھول دیا ہے جس کے بعد سرحد کے دونوں طرف کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔

ایران میں کورونا کے پیش نظر اور ایران سے آنے والے زائرین کے سلسلے میں 22 فروری کو پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ، پاکستان گیٹ، دوستانہ گیٹ ،راہداری گیٹ کو مکمل طور پر بند کردیا تھا ،لیکن ایک ہفتہ پہلے ٹرانزٹ گیٹ کو کھول دیا گیا تھا ۔ بدھ کوپاکستان نے پاسپورٹ گیٹ، اور دوستانہ گیٹ کو کھول دیا ،دونوں اطراف دوستانہ کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں ہیں لیکن ابھی تک راہداری گیٹ بند رکھا گیا ہے

تفتان بارڈر کے تحصیلدار ظہور بلوچ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کورونا کی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے معمول کے مطابق سرحدی گیٹ کھلے رہیں گے ۔یاد رہے دوستانہ گیٹ سے تفتان بارڑ کے مقامی لوگوں کا روزگار وابسطہ ہے اور بدھ سے باقاعدہ ایران کی طرف سے خوردونوش اشیاء کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے زیروپوائنٹ کھلنے پر مقامی لوگوں میں کافی خوش ہیں