امریکہ نے بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشت گرد قرار دے دیا، جو بھی اس تنظیم کا ساتھ دے گا دہشت گردوں کا ساتھی ہو گا

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے بلوچستان لبریشن آرمی کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹکام) کے آفیشل اردو ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ دہشت گرد سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے اہم اعلان کیے جارہے ہیں۔

امریکا کے محکمہ خارجہ نے بلوچستان لبریشن آرمی(بی ایل اے ) کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بی ایل اے نے کراچی میں چینی قونصلیٹ اور گوادر کے پرل کانٹینینٹل ہوٹل پر حملوں سمیت پاکستان کے سیکیورٹی اداروں اور شہریوں

کے خلاف دہشت گرد کاروائیوں کی ذمے داری قبول کی ہے۔ امریکا پاکستان اور جنوبی ایشیا کی سلامتی اور استحکام کا حامی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے اس اعلان کا مقصد بی ایل اے کو مستقبل میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل کرنے سے روکنا ہے۔

علاوہ ازیں یہ اقدام عالمی سطح پر دہشت گردی کی روک تھام کے لیے امریکی حکومت کی کاوشوں کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگاخیال رہے کہ اس اعلان کے بعد بی ایل اے کی معاونت کو دہشت گردی کی معاونت قرار دیا جائے گا، یہ تنظیم پہلے ہی اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کے باعث پاکستان میں کالعدم قرار دی جاچکی تھی