سانپ اور کتے کےکاٹنے کی ویکسین سندھ میں تیار ہو گی، لیبارٹری قائم

نوابشاہ: سندھ حکومت نے شہید بے نظیر آباد کے علاقے میں پاکستان کی پہلی اور ایشیا کی دوسری لیبارٹری قائم کی ہے جو کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین تیار کرے گی۔


سندھ حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیبارٹری کتے اور سانپ کے کاٹنے سے پہنچنے والے نقصان کی ویکسین تیار کرے گی، لیبارٹری نے صوبائی حکومت کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔


خیال رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا جب صوبے میں کتے کے کاٹنے کی وجہ سے کئی کمسن بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


سندھ کے شہر لاڑکانہ سے بھی گزشتہ برس حسنین نامی بچے کا کیس سامنے آیا تھا جسے کتوں نے کاٹا تھا اور پھر بچہ بروقت ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا