کیا زندہ انسان کو مردہ سمجھ کر دفنا دیا؟

جکارتہ: انڈونیشیا میں ایک شخص کو دفنانے کے وقت خوف کا سماں پیدا ہوگیا جب لواحقین کو لگا کہ مردہ حرکت کررہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے شمالی علاقے میں واقع شہر سلویسی میں مردے کی تدفین سوال بن گئی، جنازے میں شریک افراد نے مردہ شخص کو زندہ قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 5 مئی کو پیش آیا جس میں ایک شخص کی تدفین کی جارہی تھی۔

اس وقت یہ دیکھا گیا کہ تابوت کے اندر سے لاش حرکت کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، تدفین کے وقت اہلخانہ موجود تھے اور پادری نے دعائیں پڑھنا شروع کیں تو تابوت کے اندر مردے کو حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لاش ہل رہی تھی یا تابوت سے باہر نکلنے کی کوشش کررہی تھی،لیکن یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ شخص ابھی تک زندہ تھا یا نہیں۔

ماہرین کا اس معمہ پر کہنا ہے کہ مرنے کے بعد انسان کے اندرونی اعضا اپنی جگہ تبدیل کرتے ہیں جس کی وجہ سے مردے میں حرکت پیدا ہوتی ہے اور لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ زندہ ہے