پاک فوج کے کمانڈو نے 60 کلو میٹر دوڑ لگا کر عالمی دیکارڈ اپنے نام کر لیا

اسلام آباد: پاک فوج کے کمانڈو نے 60 کلومیٹر لمبی دوڑ لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے، ایس ایس جی فورس کے کیپٹن نوید نے فاصلہ 6 گھنٹے 28 منٹ میں طے کر کے 30 سال قبل قائم کردہ ریکارڈ توڑا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی اسپیشل سروس گروپ فورس دنیا کی چند بہترین فورسز میں سے ایک تصور کی جاتی ہے۔ ایس ایس جی فورس کا ہر سپاہی اور افسر سخت ترین تربیت کے مرحلے سے گزرتا ہے۔
ماضی میں کئی بار ایس ایس جی فورس سے تعلق رکھنے والے کمانڈوز نے وطن کا موثر انداز میں دفاع کیا، اس دوران انہوں نے اپنی جانیں تک قربان کیں۔ اب اسی ایس ایس جی فورسز سے تعلق رکھنے والے کیپٹن نوید نے ایک انتہائی مشکل ترین ریکارڈ قائم کر کے دکھایا ہے

کیپٹن نوید نے 60 کلومیٹر کا طویل فاصلہ ساڑھے 6 گھنٹے میں طے کیا، اور یوں انہوں نے 30 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ اس دوڑ کے دوران کیپٹن نوید نے اپنی پشت پر کئی کلو وزنی بیگ بھی اٹھا رکھا تھا، پھر بھی انہوں نے یہ ریکارڈ قائم کر دکھایا۔ کیپٹن نوید نے 60 کلومیٹر کی دوڑ کے دوران ایک لمحے کیلئے بھی آرام نہیں کیا اور اپنا سفر جاری رکھا۔ اور بالآخر انہوں نے ناقابل یقین کارنامہ انجام دے کر دیکھایا۔ ایس ایس جی کے کمانڈو نے 6 گھنٹے اور 28 منٹ میں 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے سپاہی اور افسران اپنی پیشہ وارانہ مہارت کیلئے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔ پاک فوج کے سپاہی اور افسران بین الاقوامی سطح پر بھی کئی اہم اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں