فیصل مسجد میں اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دے دی گئی

اسلام آباد:اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے فیصل مسجد میں اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فیصل مسجدمیں اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دینے کافیصلہ کیا ہے۔ کل فیصل مسجد میں خواہش مند افراد نماز عصر کے بعد اعتکاف میں بیٹھ سکیں گے

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صرف کشادہ اور بڑی مساجد میں اعتکاف کی اجازت دی گئی ہے، جن مساجد میں ایس او پی کے تحت سماجی فاصلہ رکھنے کی گنجائش نہیں وہاں اعتکاف کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ضلعے میں ساڑھے 9 سو مساجد ہیں، جن میں سے چھوٹی مساجد میں اعتکاف کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی