احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ پابندیاں لگانا پڑیں گی، وفاقی وزیر اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ احتیاط نہ کی گئی تو مجبوراً دوبارہ بندشیں لگانی پڑیں گی، عید کی تیاری کریں لیکن اپنے پیاروں کی جان کا خطرہ نہ بنیں، کل ایسے لگ رہا تھا جیسے لاک ڈاؤن نہیں کورونا ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے ٹائیگرفورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عثمان ڈارنےبڑی محنت سےٹائیگر فورس کو کھڑا کیا ہے۔

ٹائیگر فورس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گی، وزیراعظم کی ہدایت پر لاک ڈاؤن میں نرمی کی، کل لگ رہا تھا جیسے لاک ڈاؤن میں نرمی کا نہیں بلکہ کورونا ختم ہونے کا اعلان ہوا ہے۔


اسد عمر کا کہنا تھا کہ عید کی تیاری ضرورکریں لیکن دوسروں کی جان کا خطرہ نہ بنیں ، احتیاط نہ کی گئی تو پابندیاں دوبارہ لگا دیں گے۔ امید ہے لوگ بات کو سمجھیں گے اور ہدایات پر عمل کریں گے۔ حکومت عوام کی زندگی میں آسانی پیدا کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام لاک ڈاؤن میں نرمی سے احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کررہے۔ قومی رابطہ کمیٹی میں بندشیں ختم کرنے کا فیصلہ سب نے مل کر کیا تھا۔

کورونا کیخلاف قوم کو متحد ہو کر مشکل حالات پر قابو پانا ہو گا۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن ختم کرنے اور چھوٹے کاروبار کھولنے کی اجازت کے ساتھ ہی مارکیٹوں اور بازاروں میں لوگوں کا رش لگ گیا ہے۔ لوگوں نے بغیر احتیاطی تدابیر شاپنگ کی۔ جس سے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی ایس او پیز پر کسی نے عمل نہیں کیا، ایسا طریقہ کار نہ اپنایا جائے گا تو حکومت کو دوبارہ سختی کرنا پڑے