عامر لیاقت کو بین کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

لاہور :ٹی وی پر بیٹھ کر مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش،عوام نے پیمرا سے عامر لیاقت پر پابندی کا مطالبہ کردیا، معروف متنازعہ اورمذہبی عدم رواداری پیدا کرنے کے ذمہ دار ڈاکٹرعامرلیاقت کے خلاف عوام کی طرف سے پابندی کا مطالبہ زورپکڑ رہا ہے


تفصیلات کے مطابق اس وقت ڈاکٹرعامرلیاقت کے رویے کی وجہ سے ملک بھر سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں، ٹویٹر پرباقاعدہ ایک ٹرینڈ بن گیا ہے جس میں عوام مختلف انداز سے پیمرا تک اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں کہ عامر لیاقت کو مذہبی منافرت پھیلانے کی وجہ سے ایک ماہ کے لئے پابندی لگائی جائے۔


خیال رہے کہ عامر لیاقت پر پیمرا کی جانب سے اس سے قبل بھی گزشتہ برس جنوری میں نفرت انگیز ی کا پرچار کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو متازعہ حرکات اور بیانات کی وجہ سے پہلے بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا