ہاتھ سے لکھی تحریر کو کمپیوٹر میں استعمال کیا جا سکتا ہے، گوگل نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

نیویارک: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے صارفین کے لیے اہم فیچر متعارف کروا دیا جس کے تحت وہ ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر کو موبائل فون کے ذریعے کاپی کر کے کمپیوٹر میں پیسٹ کر کے استعمال کرسکتے ہیں۔


گوگل کا یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے گوگل کروم کا نیا اپ ڈیٹ ورژن کمپیوٹر میں انسٹال ہونا ضروری ہے جبکہ موبائل فون میں گوگل لینس ایپ کا ہونا بھی ضروری ہے اس کے بغیر یہ فیچر کام نہیں کرے گا۔
اس فیچر کے تحت ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر کو موبائل فون لینس کے ذریعے کاپی کر کے کمپیوٹر پر پیسٹ کیا جاسکتا ہے اور پھر آپ کے سامنے تمام تحریر یونی کوڈ فانٹ میں آجائے گا۔

استعمال کرنے کا طریقہ

کاغذ پر لکھی ہوئی تحریر کو موبائل ایپ لینس کیمرے کے سامنے رکھیں اور آپشن آنے پر لائن کو منتخب کر کے کاپی کر لیں، بعد ازاں اسے کمپیوٹر میں اپنی مرضی کے مطابق ڈرائیو میں سیو کریں


گوگل نے امید ظاہر کی ہے کہ کاپی پیسٹ فیچر ویسے تو تمام ہی صارفین کے لیے اہم ہے مگر اس فیچر کا سب سے زیادہ فائدہ ڈاکٹرز، طلبا، محققین اور اساتذہ کو ہوگا۔