مسافر وین نہر میں گر گئی،10 افراد جاں بحق

خانیوال: میاں چنوں کے قریب وین نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق، جب کہ 2 کی تلاش جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز شیخوپورہ سے میاں چنوں آنے والی وین میلسی لنک کینال میں گر گئی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے انتظامیہ نے فوری طور پر کارروائی شروع کی۔ رضاکاروں نے بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار وین میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد سوار تھے۔ لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے جب کہ باقیوں کی تلاش جاری ہے