بچوں کی لڑائی میں بڑے شریک، 8 افراد جاں بحق 3 زخمی

شیخو پور: پنجاب کے شہر شیخو پورہ میں گندم کی کٹائی کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ، اس دوران 8افراد جاں بحق جبکہ 3افرا د زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امدا د کیلئے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر د یا گیا، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان نے بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخو پورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔ ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کر نے کی ہدایت۔


تفصیلات کے مطابق شیخو پورہ میں فیصل آباد روڈ پر کھاریاں ولا میں چند دن پہلے محلے کے بچوں میں جھگڑا ہوا جس میں بڑے بھی کود پڑے، ہفتہ کی صبح ایک گروپ گند م کی کٹائی کر رہا تھا کہ دوسرے گرو پ کے مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کرکے ایک ہی گھر کے 8 افراد موت کے گھاٹ اتار دیا، جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور بیٹا بھی شامل ہیں جبکہ 3 افراد زخمی ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،مقتولین کے ورثا نے ملزمان کے گھروں کو آگ لگا دی ،ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کردی