فیصل آباد میں پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گئے

فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو مارے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو مارے گئے، مارے جانے والے ملزمان سے اسلحہ، لوٹی گئی رقم اور موبائل فونز برآمد کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق ڈکیتیوں کی اطلاع پر ناکہ بندی کے دوران ڈولفن فورس نے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی فائرنگ سے چاروں ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کا تعلق ایک ہی گینگ سے ہے جو سحری کے متعدد علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے