سری لنکا کے سابق کرکٹر کا عمر اکمل کے متعلق بڑا دعوی

سری لنکا کے سابق کرکٹر اور نامور کمنٹیٹر روشن ابی سنگھے نے پابندی کا شکار عمر اکمل کا موازنہ ویرات کوہلی سے کردیا۔

ایک انٹرویو میں روشن ابی سنگھے نے کہا کہ پاکستانی بیٹسمین عمراکمل دنیا کے بہترین بیٹسمین بھارتی کپتان ویرات کوہلی جیسے بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں عمراکمل پاکستان کی طرف سے بہت سے ریکارڈ توڑ سکتے ہیں، وہ دیگر کھلاڑیوں سے زیادہ بہتر بیٹسمین ہیں اور وہ پاکستان کی جانب سے کوہلی کا جواب ہوسکتے ہیں۔

روشن ابی سنگھے کا کہنا تھا کہ عمر اکمل بہت ہی ٹیلنٹڈ پلیئر ہیں لیکن بدقسمتی سے ان کا کیریئر مختلف سمتوں میں چلا گیا ہے، میں ذاتی طور پر انہیں بہت زیادہ نمبرز دوں گا
واضح رہے کہ پی سی بی نے کرکٹر عمر اکمل کے بارے میں فیصلہ جمعےکو جاری کیا ہے، فیصلے میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی لگا دی گئی ہے۔

عمر اکمل پر پابندی بیس فروری 2020سے شروع ہوگی وہ انیس فروری 2023 سے کرکٹ کی سرگرمیوں میں شرکت کر سکیں گے