یوٹیوب کا پاکستان کو لاکھوں ڈالر کا امدادی پیکج دینے کا اعلان

اسلام آباد: آن لائن ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے کورونا سے لڑنے کے لیے پاکستان کو50 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب کی سی ای او نے وزیراعظم عمران خان کو خط بھیجا ہے جس میں انہوں نے کورونا کے خلاف وزیراعظم کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔

یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹو آفسر نے خط میں پاکستان کو 50 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے جو کورونا سے متاثر ہونے والے طبقات پر خرچ کیے جائیں گے۔ یوٹیوب کی سی ای او کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کہ خلاف ہم سب کو مل کو کوشش کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ کورونا کہ خلاف بر وقت اقدامات کرنے پر وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔