شیعہ سنی بھائی ہیں،سنی شیعہ میں کوئی جھگڑا نہیں،سعودی عرب کے معروف عالم دین کا بیان

سعودی عرب: مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنر ل محمد العیسٰی نے غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ شعیہ اور سنی اور دیگر فکری مسائل میں اختلافات ضرورہیں لیکن اس آڑ میں اسلامی اخوت ، وحدت اور یکجہتی کو توڑنے کی اجازت ہر گر نہیں دی جا سکتی ۔ ان کا کہنا تھا سنی شیعہ میں کوئی جھگڑا نہیں اصل مسئلہ جنون اور فرقہ ورانہ سوچ ہے جس کی وجہ سے دوسرے مسالک کو اسلام سے خارج کرنے کے لیے افسوسناک حربے استعمال کیے جاتےہیں ۔

ان کا کہنا تھا ہمارے نبی ، قرآن مجید ، دین ، اللہ ، اور قربانی کا طریقہ سب ایک ہی ہے ۔ انہوں نے ایک حدیث بیان کی ، حضورپاکؐ نے فرمایا : ہر وہ شخص جو قبلہ رُخ ہو کر نماز پڑھتا ہے اور قربانی کی رسم ادا کرتا ہے وہ مسلمان ہے، اور اللہ اور اس کے رسول کی پناہ میں ہے۔ اس حدیث کی رو سے شیعہ سنی کلمہ گو ہیں ۔اس لیے ایک دوسرے پر فتوی جاری کر کے اسلام سے خارج کرنے کے مکروہ پروپیگنڈوں کو بند ہونا چاہیے