بلوچستان میں پاک فوج کی گاڑی پر حملہ،میجر سمیت 6 فوجی شہید

بلوچستان: بلوچستان میں پاک فوج کی گاڑی پر حملہ، میجر ندیم عباس سمیت 6 فوجی اہلکار شہید ہوگئے، فوج کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ میں پٹرولنگ آپریشن سے واپسی پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول سے حملہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسزضلع کیچ کے علاقے میں معمول کا آپریشن کر رہے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا، آپریشن ایران کی سوحد سے 14 کلو میٹر دور کیا جا رہا تھا۔