نویں سے لے کر بارہویں تک کے امتحانات کو ختم کر دیا گیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا ہے کہ کورونا کی صورتحال کے باعث ملک بھر میں بورڈز کے تمام امتحانات ختم کر دیے گئے ہیں، قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ پہلے تعلیمی اداروں کو 31 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب مزید ڈیڑھ ماہ کی توسیع کررہے ہیں جس کے بعد تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ صورتحال کی وجہ سے بورڈز کے امتحانات ملتوی نہیں بلکہ ختم کردیے ہیں جس کے بعد اب نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات نہیں ہوں گے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کا نتیجہ دیکھ کر طلبہ کو پروموٹ کیا جائیگا۔