مسجد الحرام کے اندر جانے والے راستوں پر سینیٹائزر گیٹ لگا دیے گئے

مکہ مکرمہ : مسجد الحرام کے اندر جانے والے راستوں پر جدید سینیٹائزر اور اسکریننگ گیٹ نصب کردیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبوی دونوں مقدس مساجد کی مسلسل صفائی اورفرض نمازوں کے اوقات کہ علاوہ انہیں جراثیم سے پاک صاف رکھنے کی ضرورت کے پیش نظر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مسجد الحرام کے داخلی راستوں پر جدید سینیٹائزر اور اسکریننگ گیٹ لگا دیے گئے ہیں جو ہر گزرنے والوں کی اسکریننگ بھی کریں گے اور کورونا وائرس کے شکار افراد کی نشاندہی بھی کریں گے۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ماہ صیام کے آخری عشرے میں نمازیوں کے لیے حرمین شریفین کو کھولے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ یہ جدید واک تھرو گیٹ مسجد کی انتظامیہ اور سینکڑوں کی تعداد میں کام کرنے والے خادمین کے حوالے سے نصب کیے گئے ہیں