انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف ایف آئی آر درج،گرفتار کر لیا گیا

لاہور: ایف آئی آر درج کرنے کے بعد انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ درج کردہ ایف آئی آر میں لوگوں کو علما کے خلاف اکسانا اور فرقہ واریت کوبھڑکانا شامل کیا گیا ہے، لیکن اس حوالے سے مزید معلومات منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔ ایف آئی آر میں نامزدگی کے بعد پنجاب پولیس نےکارروائی کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس حوالے سے ان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہاہے اور کہا جارہا ہے کہ ان کی گرفتاری کی وجہ یہ کلپ بنا ہے۔

کہا جا دہا ہے کہ اس کلپ کی وجہ سے گرفتاری ہوئی