رکشہ میں واردات کرنے والا خواتین کا گروپ پکڑا گیا

لاہور: آٹو رکشہ میں واردات کرنیوالی خواتین کا گروہ پکڑا گیا، اطلاعات کے آٹو رکشہ میں نوسرباز خواتین کا گروہ سرگرم ہو گیا ، مغلپورہ ڈولفن سکواڈ نے ایسے ہی نوسر بازی کی وارداتیں کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق آٹو رکشہ پر وارداتیں کرنیوالی 3خواتین اور ان کے ساتھی رکشہ ڈرائیورکو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اپنے طریقہ واردات میں رکشہ پر خواتین مسافروں کو لفٹ دیتے تھےاور اس کے بعد یہ گروہ اپنا کام دکھا دیتا ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ یہ گروہ بالخصوص خواتین کو اپنا شکار بناتا تھا ،ان کا شکار ہونیوالی خاتون نے ڈولفن ٹیم کو مدد کیلئے کال کی ،جہاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر خواتین گروہ سے ہتھیائی گئی رقم 15 ہزار 900 روپے برآمد کر کے ان کے مالکان کے حوالے کر دیئے۔ خواتین گروہ دوران سفر طبیعت خراب ہونے کا بہانہ کرکے مسافروں سے وارداتیں کرتے تھے۔ ڈولفن ٹیم نے نوسرباز خواتین کو تھانے مغلپورہ کے حوالے کر دیاہے۔