پنجاب ایک لا وارث صوبہ بن چکا ہے، عظمہ بخاری

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے اپنی نوکری پکی کرنے کےلئے عمران خان کے سامنے سرینڈر کردیا ہے، بزدار صاحب عمران خان کے ہر غیر آئینی اور غیر قانونی کام میں ساتھ دیے رہے ہیں، عثمان بزدار وفاق تک پنجاب کی آواز نہیں بن رہے،پنجاب حکومت سیاسی معاملات میں مکمل مفلوج ہو گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار قومی رابطہ کمیٹی کی کسی میٹنگ میں صوبے کے درپیش مسائل اٹھانے میں ناکام رہے ہیں، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے مطابق پنجاب میں کرونا کی وجہ سے ایک کروڑ 20لاکھ لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں ،پنجاب کو 43کھرب کا معاشی طور پر نقصان ہو چکا ہے،شہبازشریف کا پنجاب آج مکمل لاوارث صوبہ بن چکا ہے،عثمان بزدار وفاق سے صوبے کے واجبات طلب نہیں کررہے

انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیر خزانہ کے بقول صوبے نے اپنے خزانے سے وفاق کو اربوں روپے دیے ہیں،پنجاب کے پاس اپنے مسائل کے حل کےلئے پیسے نہیں وفاق کو پیسے دے کر صوبے کی عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے،عثمان بزدار عمران خان سے صوبے کا حق مانگنے سے قاصر ہیں، وفاق کی طرف 128 ارب کے بقایاجات جاری نہیں کیےجا رہے، ہائڈل منافع اور سروسز پر سیلز ٹیکس کا حصہ پنجاب کو نہ ملنے کیوجہ سے صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے۔