پیمرا نے غیر قانونی مواد دیکھانے پر نیو نیوز چینل کا لائسنس معطل کر دیا

اسلام آباد: پیمرا نے نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کا لائسنس معطل کر دیا ہے۔ چینل غیر قانونی طور پر خبروں اور حالات حاضرہ کا مواد نشرکر رہا تھا۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ نیو ٹی وی کواحکامات جاری کرتے ہوئے ہدایات کی گئی کہ وہ منظورشدہ لائسنس کے مطابق انٹرٹینمنٹ مواد نشر کرے۔ نیو ٹی وی نے پیمرا کے احکامات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، لیکن عدالت نے اپیل کو مسترد کرتے ہوئے پیمرا کے احکامات کو درست قرار دیا تھا۔ چینل کے پاس انٹرٹینمنٹ مواد کی نشریات کا لائسنس تھا، تاہم اس کی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی طور پر حالات حاضرہ اور خبریں نشرکی جا رہی تھیں۔ احکامت کی خلاف ورزی کرنے پر چینل پر 10 لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔