ت‏حریک انصاف کے رہنما لیاقت گوندل کو قتل کر دیا گیا

جہلم : تحریک اںصاف کے رہنما کو قتل کر دیا گیا، جہلم شہر سے تعلق رکھنے والے لیاقت گوندل کو تیز دھار ہتھیار سے قتل کیا گیا، پولیس قاتلوں کو گرفتارکرنے کے لیے کوشاں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں بدھ کے روز ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔بتایا جا رہا ہے کہ جہلم شہر سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے متحرک رہنما لیاقت گوندل کو خوفناک انداز میں قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ قاتلوں نے لیاقت گوندل کو تیز دھار آلے سے قتل کیا۔ رہنما تحریک انصاف کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے۔ جبکہ پولیس قاتلوں کو ڈھونڈنے کی کوشش میں مصروف ہے۔