بچہ پیدا کرنے کے بعد ماں کورونا کے باعث جاں بحق

لاڑکانہ: سندھ کے شہر لاڑکانہ میں دو روز قبل نومولود بچے کو جنم دینے والی کرونا کی مریضہ انتقال کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے شیخ زید ویمن اسپتال میں زیر علاج کرونا کی مریضہ جاں بحق ہوگئی، خاتون کے ہاں 2 دن پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق نومولود کی کرونا رپورٹ منفی آئی ہے اور وہ بالکل تندرست ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز سمیت عملے کے 5 افراد کے ٹیسٹ کرلیے گئے ہیں اورہسپتال کے آئسولیشن وارڈ کو سیل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 148 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔