بلیاں بھی کورونا وائرس سے متاثر،جانور پالنے کے شوقین افراد خوفزدہ

پیرس: فرانس میں پالتو بلی کروناوائرس کا شکار ہوگئی ہے جس کی وجہ سے جانور پالنے والے افراد خوف زدہ ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں مالک سے کروناوائرس بلی میں منتقل ہوگیا، فرانس میں بلی میں کرونا وائرس کی منتقلی کا یہ پہلا کیس ہے۔

بلی میں کرونا وائرس پائے جانے کے بعد متعلقہ اداروں نے پالتوں جانور رکھنے والے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جانوروں سے دور رہیں تاہم اب تک جانوروں سے کرونا انسانوں میں منتقل ہونے کی کوئی حتمی تحقیق یا شواہد نہیں ہیں۔

فرانس میں تقریباً 10 ایسی بلیوں کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جن کے مالکان کورونا کا شکار ہیں البتہ اب تک کرونا رپورٹس سامنے نہیں آئیں، فلحال تمام بلیوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا، چین اور بیلجیم میں بھی بلیاں کرونا کا شکار ہوچکی ہیں۔

سائنس دانوں نے حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ بلیاں کوویڈ 19 وائرس پھیلانے کا سبب بن سکتی ہیں جبکہ کتے، مرغیاں، بطخیں اس وائرس سے متاثر نہیں ہوتے۔

کیٹاگری میں : صحت