پنجاب کے جن شہروں میں کورونا کیسز کی تعداد10 سے کم ہے،کو کاروبار کھولنے کی اجازت

لاہور: پنجاب حکومت نے 10 سے کم کورونا کیسز والے شہروں کو کاروبار کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں 10 سے کم کورونا کیسز والے شہروں میں کاروباری سرگرمیاں مکمل کھولنے پر اتفاق کیا گیا۔

کھولے جانے والے شہروں میں کاروبار چلانے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا سب کے لئے لازم ہوگا جن پر عملدرآمد کی ذمہ داری متعلقہ مارکیٹ کے صدر اور تنظیم پر عائد ہوگی۔