کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹرز اور سٹاف کی تعداد 500 سے تجاوز

اسلام آباد: کورونا وائرس کے ہیلتھ ورکرز پرحملے جاری، مزید دس ہیلتھ ورکرز متاثر ہوگئے ،کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تعداد 519 تک پہنچ گئی۔

منگل کو وزارت ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس نے رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق اب تک 273 ڈاکٹرز کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کورونا سے متاثرہ نرسز کی تعداد 75 ہے، طبی عملے کے 171 افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 10 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے،میڈیکل سے وابستہ 130افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تمام زیر علاج افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے،259 افراد گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ کئے گئے ہیں۔کورونا وائرس کی شکار پمز ہسپتال کی ڈاکٹر ثروت نے کہا ہے کہ میں پمز میں ڈاکٹر ہوں، تین دن پہلے ایک ساتھی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا، ایک ساتھی کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد مجھ میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں، صبح میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے، ایک ڈاکٹر کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر درخواست کی تھی کہ ایم سی ایچ وارڈ سیل کردیں، یہ انتظامیہ کی نااہلی اور ناقص مینجمنٹ کی وجہ سے ہوا، ڈاکٹر ثروت کے مطابق ہمیں مجبوراً ڈیوٹی پر آنا پڑا اور دوسرے لوگ ہماری وجہ سے وائرس کا شکار ہوئے

کیٹاگری میں : صحت