شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین نیب کی تعیناتی پر پوری پاکستانی قوم سے معافی مانگ لی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی پر قوم سے ایک بار پھر معافی مانگتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیب چیئرمین کی تعیناتی کسی ایک جماعت کا فیصلہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا میں نے چیئرمین نیب کیلئے جو نام دیے وہ بھی پارٹی کے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ نیب قانون میں ترامیم کے حوالے سے کسی پاوربروکرکا کوئی کردار نہیں تھا۔ انکا کہنا تھا کہ شیخ رشید سستی شہرت کیلئے باتیں کرتے رہتے ہیں۔ رہنما ن لیگ نے کہا کہ شہبازشریف یا کسی اور سے 2018 الیکشن سے پہلے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے تھے،پارٹی میں جتنی قربانی شہبازشریف نے دی ہے اتنی کسی اور نے نہیں دی۔