میں اپنے ہی بیان پر وضاحت دینا اپنی توہین سمجھتا ہوں، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بیان کو غلط اندازسے پیش کیے جانے پر وضاحت دینا اپنی بے عزتی سمجھتے ہیں۔ میں اپنے بیان پر وضاحتی بیان دینا اپنی بے عزتی سمجھتا ہوں، کون ہے جو مجھ سے یہ سوال پوچھ رہا ہے؟ کس میں ہمت ہے کہ مجھ سے یہ سوال پوچھے؟۔

بلاول کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے سیاسی منشور میں میرے صوبے کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا شامل تھا وہ مجھ سے سوال پوچھ رہے ہیں، کس میں ہمت ہے کہ مجھ سے یہ سوال پوچھے؟ بلاول بھٹو ںے کہا کہ جو ادارہ سوال پوچھ رہا ہے ان میں بدنیتی ہے، اور وہ جانتے ہیں کہ میں بدنیت نہیں ہوں۔ ان کے اس بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سکندر فیاض بھڈیڑا نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “سوال مشکل ہو تو غصہ آتا ہے، سوال زیادہ مشکل ہو تو زیادہ غصہ آتا ہے، سوال کرپشن اور نااہلی پر ہو تو بہت زیادہ غصہ آتا ہے۔