کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کو بھی دیکھایا جائے، محمد حفیظ کی میڈیا سے درخواست

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 سے 6 ہفتوں کے دوران کورونا وائرس سے متعلق بہت ہی دردناک اور بری خبریں دیکھیں اور سنیں۔

سوشل میڈیا کے ٹویٹر اکائونٹ پر محمد حفیظ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے میڈیا سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ جن بہاد لوگوں نے کورونا وائرس کو شکست دی اور صحت یاب ہوکر پہلے کی طرح زندگی گزار رہے ہیں، ان پر بھی پروگرامز کئے جائیں۔