وزیراعظم عمران خان نے خالی آسامیاں پر کرنے کے لیے سی ایس ایس کے امتحانات کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹبلشمنٹ شہزاد ارباب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ چند سالوں سے وفاق میں خالی 188آسامیاں پُر کرنے کے لیے سی ایس ایس کے امتحانات کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ان آسامیوں میں بلوچستان کی 49، دیہی سندھ کی 41، شہری سندھ کی 19، کے پی کی 22، سابق فاٹا/جی بی کی 16 اور آزاد جموں کشمیر کے لیے 2 خالی اسامیاں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم تمام وفاق کے یونٹوں کو برابر مواقع دینے پر یقین رکھتے ہیں۔