ڈیوٹی کے انکار پر 8 ملازمین کو معطل کر دیا گیا، محکمہ صحت بلوچستان

کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا وائرس کے دوران ذمہ داریاں نہ نبھانے پر 8 ملازمین کو معطل کردیا۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے کہا ہے کہ ڈیوٹی سے انکار پر 8 ملازمین کو معطل کردیا ہے کیوں کہ انہوں نے کورونا وائرس کے دوران اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے انکار کیا تھا۔

ڈی جی ہیلتھ بلوچستان کا کہنا ہے کہ حفاظتی سامان کی فراہمی کے باوجود طبی عملے کی فرائض پر ہٹ دھرمی کسی المیہ سے کم نہیں ہے، کورونا کے خلاف طبی عملے کو بہادری سے جنگ لڑنی ہوگی، یہی طبی ملازمت کے حلف کا تقاضہ ہے