کوئی ثابت کر دے کہ نواز شریف ڈیل کے تحت باہر گئے،سیاست چھوڑ دوں گا،شہباز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف پر پیسے دے کر ڈیل کرنے کا الزام بے بنیاد ہے، کوئی بھی ثابت کردے کہ نوازشریف یا میرا خاندان ڈیل کیلئے ایک روپیہ بھی دے کر باہر گیا ہے تومیں سیاست چھوڑ دوں گا،نوازشریف نے کوئی ڈیل نہیں کی ،انہوں کروڑوں روپے تو کیا ایک دھیلے کی بھی ڈیل نہیں کی۔

شہباز شر؛ف نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ کورونا وباء پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانا چاہیے،میں لندن میں تھا تو ہماری پارٹی نے کورونا پر پلان دیا۔ ہم نے ملک میں مکمل لاک ڈاون کی تجویز دی۔ جن ممالک میں مکمل لاک ڈاون ہوا، وہاں اموات کی شرح نیچے آئی۔ ہمارے ملک میں غیرسنجیدہ رویے کی وجہ کورونا بڑھ گیا۔

نیب نیازی گٹھ جوڑ کو کورونا سے نہیں،اپوزیشن سے لڑنے کی فکر ہے۔ نہ میں ڈیل کے تحت باہر گیا تھا اور نہ ہی ڈیل کے تحت واپس آیا۔