ملزمان نے ٹک ٹاکر غنی سعید کے گھر پر فائرنگ کر دی

سیالکوٹ: پسرور میں نامعلوم ملزمان نے غنی کے گھر میں فائرنگ کردی، ملزمان نے غنی کے والد کے سر میں گولی ماری، جبکہ بھائی کی ٹانگ میں گولی مار کرشدید زخمی کردیا، غنی نے پسرور کی اے ٹی آئی تنظیم پر والد کے قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پسرور کے رہائشی ریپر اور ٹک ٹاک اسٹار غنی ٹائیگر نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ ان لوگوں کے پاس اسلحہ تھا، وہ مجھے ، میرے والد اور میرے بھائی کو مارنے آئے تھے۔

لیکن میں بچ گیا، میرے بھائی کے پاؤں پر فائر لگا ، میرے ابو کے سر میں لوہے کا راڈ مارا،اور پھر سر میں گولی مار دی،انہوں نے کہا کہ میرے ابو نے کبھی کسی کو کچھ نہیں کہا۔ میرے والد ایک اچھے انسان تھے۔ اس وقت میری ماں صدمے میں ہے، میرا بھائی ہسپتال میں ہے جبکہ میرے والد قبر میں ہیں۔ میری زندگی تباہ کرنے والے بھی میرے پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پسرور کی اے ٹی آئی تنظیم نے مل کرمیرے والد کا قتل کیا ہے