ٹیکنالوجی کی مخالفت کر کے سیاسی جماعتیں لوگوں کا نقصان کر رہی ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت سے اپنا اور عوام کا نقصان کر رہی ہیں۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت کر کے اپنا اور عوام کا نقصان کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمان کا ورچوئل سیشن وقت کی ضرورت ہے، عوامی نمائندوں کو اس مشکل وقت میں فیصلہ سازی کے عمل میں لازما شریک ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ حالات نارمل ہونے کے بعد عمارت میں بھی سیشن ہو سکتا ہے۔