کراچی کہ علاقے ڈفنس کی بیکری میں دھماکہ

کراچی: ڈیفنس فیز ٹو میں واقع بیکری میں دھماکے کے باعث اطراف کی کئی رہائشی و کمرشل عمارتیں لرز اٹھیں، کھڑکیوں اوردرجن سے زائد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ 2افرادشیشہ لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ڈیفنس فیزٹو کی چار منزلہ عمارت کے گراؤنڈفلور پر واقع بیکری میں پیر اور منگل کی درمیانی شب خوفناک دھماکاہواجس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے جنھیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں کی شناخت 17 سالہ نیک محمد ولد محمد میر اور اس کے بھائی 29 سالہ یار خان کے نام سے کی گئی۔

دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ دور دور دورتک سنی گئی جبکہ دھماکے کی شدت سے اطراف کی نصف درجن سے زائد عمارتوں کی کھڑکیاں اور دروازے اکھڑ کر دور دور سڑکوں پر جا گرے ، اطراف میں مووجود ڈیرھ درجن سے زائد دکانوں کے شٹر اور سائن بورڈ اکھڑ گئے جبکہ 500 میٹر تک کھڑی ایک درجن سے زائد کاروں کے بھی شیشے ٹوٹ گئے