سونے کی قیمت کم ہوگئی

کراچی: عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 500 روپے اور 343 روپے کی کمی ہوئی۔ 

عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی کے بعد 1709 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 343 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد 96300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 82562 روپے ہوگئی