مڈل آرڈر بیٹسمین اسی سزا کے مستحق تھا،عمر اکمل کا کیرئیر ختم: ظہیر عباس

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیرعباس نے کہا ہے کہ عمر اکمل کا کیریئر ختم ہوگیا،مڈل آرڈر بیٹسمین اسی سزا کے مستحق تھے، وہ کوئی جونیئر کرکٹر نہیں،ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر بیسٹمین اسی سزا کے مستحق تھے، وہ کوئی جونیئر کرکٹر نہیں، ایک عرصہ سے پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے ہیں، پی سی بی کی جانب سے عمراکمل کو اینٹی کرپشن قوانین کے حوالے سے کئی بار بتایا گیا ہوگا کہ اگر کسی کرپٹ شخص کی طرف رابطہ کیا جائے تو کیا کرنا ہےانہوں نے اس بات کو یکسر نظر انداز کردیا

ظہیر عباس نے کہا کہ پی سی بی کو علم ہوا تو عمر اکمل نے غلطی کا اعتراف کرلیا، اگر کوئی قوانین کی پاسداری نہیں کرتا تو آپ کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ وہ بہترین ٹیلنٹ ہے، قانون کا احترام نہ کرنے والا کبھی عظیم کرکٹر نہیں بن سکتا۔یاد رہے کہ بکی کی جانب سے رابطے کی اطلاع پی سی بی کو نہ کرنے والے عمراکمل پر 3  سال کی پابندی عائد کی گئی ہے